ن لیگ کی فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش 52

ن لیگ کی فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش

آپ کا ملکی سیاست میں بہت اہم رول ہے،آپ کی پارٹی میں شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہو گا۔ لیگی وفد کی گفتگو
پاکستان مسلم لیگ ن نے فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق آج شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد نے کراچی میں سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی۔لیگی وفد نے فاروق ستار کو شریف برادران کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی وفد نے فاروق ستار کو جموریت کو فروغ اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی بھی دعوت دی۔ن لیگ کے وفد نے کہا کہ آپ کا ملکی سیاست میں بہت اہم رول ہے،آپ کی پارٹی میں شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہو گا اور ہمیں بھی آپ سے سیاست سیکھنے کا موقع ملے گا۔
جب کہ فاروق ستار نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو 30 سال سے جانتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی اپنے گروپ کے ساتھ ملنے آئے تو بہت اچھا لگا۔

ہم نے پارلیمان میں ایک ساتھ کام کیا۔جب کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہونے چاہئیں۔اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،جب کہ احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے۔انہیں پارٹی میں دعوت دینے کی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے اعلی سطحی وفد کی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں آمد،کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے وفد میں احسن اقبال،مفتاح اسماعیل،مریم اورنگزیب،مصدق ملک اور سابق گورنر محمد زبیر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملک کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں