لاہور ہائیکورٹ: لاہور کے تمام اسٹورز اور ہوٹلوں پر پولی تھین بیگ پر پابندی عائد 143

لاہور ہائیکورٹ: لاہور کے تمام اسٹورز اور ہوٹلوں پر پولی تھین بیگ پر پابندی عائد

لاہور – لاہور ہائیکورٹ نے جمعہ کے روز شہر میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے پولی تھین بیگ پر پابندی کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لئے دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج نے ایڈووکیٹ سلمان خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران محکمہ ماحولیات تحفظ نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوچکا ہے۔ جبکہ وکیل نے بتایا کہ شہر کے کچھ ہوٹلوں میں ابھی بھی پولی تھین بیگ استعمال ہورہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اگلے مرحلے میں صوبہ پنجاب بھر میں پولی تھین بیگ پر پابندی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں