وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، فردوس عاشق اعوان 53

وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے اوروجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے۔

وزیراعظم کی معاون خسوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہْ الزہراکی سیرت طیبہ اورامہات المومنین جیسی جلیل القدرہستیاں ہیں، پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰ تجارت پیشہ تھیں۔ اِسلامی تاریخ کے یہ روشن کردارہمارے لئے مشعل ِراہ ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، خاتون کی عزت ووقاراس کی حیا ہے، میڈیا یا کسی بھی فورم پرعورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے، ٹی وی چینل پرپیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، میڈیا کو ایسے حساس معاملات پرزیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے اورانکے آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اورمعاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ عورتوں کے حق وراثت سے لے کرزینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اورسوچ کاواضح اظہارہے۔
معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمرنے ایک شو کے دوران ماروی سرمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں