’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘، رابی پیرزادہ 71

’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘، رابی پیرزادہ

کراچی: رابی پیرزادہ نے خلیل الرحمان قمر اورسماجی کارکن ماروی سرمد کے تنازع اور ’’میرا جسم میری مرضی‘‘کے نعرے پر کہا ہے ’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘۔

خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے تنازع نے گزشتہ دوروز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر طوفان مچایا ہو اہے۔ یہ جھگڑا نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران عورت مارچ کے مشہور نعرے’’میرا جسم میری مرضی‘‘سے شروع ہوا اور اتنا بڑھ گیا کہ خلیل الرحمان قمر کا نام گزشتہ دوروز سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بناہوا ہے۔
رابی پیرزادہ نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘ یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کرکے دکھایا۔ دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑدیا کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت۔ مگر خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا۔ وہ مرد نہیں ہے اورجو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کردے وہ عورت نہیں ہے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں