بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم آدھی کردی 191

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم آدھی کردی

ممبئی: ملک میں معاشی نمو سست ہونے کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم بھی آدھی کردی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم بھی آدھی کردی تاہم اس بار فاتح سائیڈ کو 20 کے بجائے صرف 10 کروڑ روپے ملیں گے، اسی طرح رنر اپ کو اب سوا 6 کروڑ جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی حامل ٹیمیں 4.375 کروڑ فی کس وصول کریں گی۔

واضح رہے کہ اخراجات بچانے کیلیے ہی اس بار آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب بھی نہ سجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں