وٹس ایپ تمام صارفین کے لیے ڈارک موڈ جاری کر رہا ہے 57

وٹس ایپ تمام صارفین کے لیے ڈارک موڈ جاری کر رہا ہے

وٹس ایپ تمام صارفین کے لیے ڈارک موڈ جاری کررہا ہے۔اس سے پہلے یہ آپشن صرف چند اینڈروئیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا، جسے اب تمام صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ کمپنی اسے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے سپورٹ کر رہی ہے۔
وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ کم روشنی کے ماحول میں آنکھوں پر دباؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں ، اسی وجہ سے دوسری ایپس کے برعکس ان کے ڈارک موڈ میں سیاہ رنگ کو بالکل ہی سیاہ نہیں رکھا گیا۔

تجربات کے دوران کمپنی کا پتا چلا تھا کہ بالکل سیاہ پس منظر میں سفید فونٹ سے آنکھیں جلد تھک جاتی ہیں۔اسی وجہ سے کمپنی پس منظر میں سیاہ رنگ کی بجائے ڈارک گرے رنگ استعمال کررہی ہے۔
اینڈروئیڈ 10 اور آئی او ایس 13 میں اس فیچر کو فعال کرنے کےلیے سسٹم سیٹنگز میں جاکر ڈارک موڈ کو فعال کر لیں۔اینڈروئیڈ میں اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے آپ کو وٹس ایپ کی Settings پھر Chats پھر Theme میں جاکر Dark منتخب کرنا ہوگا۔ جلد ہی یہ فیچر وٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں