طالبان حملے میں 20 افغان اہلکار ہلاک، امریکی فوج کی جوابی کارروائی 72

طالبان حملے میں 20 افغان اہلکار ہلاک، امریکی فوج کی جوابی کارروائی

کابل: طالبان کے افغان فوجی چھاؤنی اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں مجموعی طور پر 20 اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے جواب میں امریکی فوج نے بھی حملہ آور جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے صوبے قندوز میں افغان فوج کی چھاؤنی پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ میں 16 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ افغان حکام نے طالبان جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی گئی۔

امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر دستخط
اسی طرح قندوز میں ہی طالبان جنگجوؤں نے ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ دونوں کارروائیوں کے بعد طالبان اپنے ہمراہ افغان فوج کا اسلحہ بھی گئے جب کہ طالبان نے 10 افغان اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں