وفاقی کابینہ کی پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی منظوری 146

وفاقی کابینہ کی پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیئرمین کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا معاملہ بھی شامل تھا۔
کابینہ نے نئے چئیرمین پی آئی اے اور نادرا اکاؤنٹس کے مالی سال 30 جون 2019 کے آڈٹ کی منظوری دے دی جبکہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے فیصلوں کی توثیق بھی کردی، تاہم بھارت سے کیمیکل منگوانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا۔
پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد محمود کی بحالی کی درخواست مسترد

کابینہ کو کورونا وائرس اور اس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک میں بجلی کی رسد، قیمتوں اور بلز کے طریقہ کار سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اوروفاقی سیکرٹریز کی کورونا وائرس اسکیننگ کی گئی، تاہم بھی شخص میں اس خطرناک مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں