’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی 175

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ دیکھنے کیلئے بچوں کوساتھ لے کرنہ جائیں، ہدایتکار
فواد خان اورماہرہ خان کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو طویل قانونی جنگ کے بعد بالآخر ریلیز کی اجازت مل گئی لیکن فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کی ریلیز سے قبل لوگوں کو یہ کہہ کر حیرت میں ڈال دیا ہے کہ یہ فلم کمزور دل افراد اور بچوں کے لیے نہیں ہے لہٰذا فلم دیکھتے وقت بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں۔

حال ہی میں میڈیا کو جاری بیان میں بلال لاشاری نے کہا فلم میں شامل گرافکس اورکچھ مناظرکی وجہ سے والدین کو یہ فلم اپنے بچوں کے لیے موزوں نہیں لگ سکتی، لہذا میں والدین کو سختی سے کہنا چاہوں گا کہ اپنے بچوں کو سینما لے کر نہ جائیں جب کہ فلم میں دکھایا جانے والا تشدد کمزور دل افراد اور بچوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی راہ سے رکاوٹیں ختم، مقدمات واپس

بلال لاشاری نے مزید کہا ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں کچھ سخت ایکشن مناظر ہیں جو اس سے قبل کسی پاکستانی فلم میں نہیں دکھائے گئے، تاہم فلم ثقافتی اور لسانی تقسیم سے ماورا ہے۔سندھی ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد اس فلم کا بالکل اسی طرح لطف لیں گے جس طرح پنجابی لوگ۔ بلال لاشاری نے فلم کے مرکزی کرداروں مولا اور نوری کے بارے میں کہا کہ یہ دونوں افسانوی کردار فلم کی ریلیز کے بعد نئی نسل کے لیے لافانی ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں