کورونا وائرس؛ بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند 221

کورونا وائرس؛ بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کھلنے تھے، تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی طور پر 15 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں