شین واٹسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر 227

شین واٹسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر

غیرملکیوں کی پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا: عمران خان
آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز اور سابق آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم ہائوس میں اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ، مالک ندیم عمر یا کوئی کھلاڑی نہیں تھا۔


آسٹریلوی کرکٹ اسٹار شین واٹسن نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرائی اور کہا کہ عمران خان سے ملاقات اور بات چیت یادگار لمحات تھے، عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں، عمران خاں نے کرکٹ اور آف دی فیلڈ میں متاثر کن زندگی کی مثال قائم کی جب کہ گریگ چیپل، ویون رچرڈز اور عمران خان کا یادیں تازہ کرنا بہت اچھا لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں