تمام ایئرلائنزکوعمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مسافروں کو نہ لانے کی ہدایت 169

تمام ایئرلائنزکوعمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مسافروں کو نہ لانے کی ہدایت

سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو نہ لانے کی ہدایت پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد جاری کی، ذرائع
پاکستان سےآپریٹ کرنیوالی تمام ایئرلائنزکوعمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مسافروں کو نہ لانے کی ہدایت۔ سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو نہ لانے کی ہدایت پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد جاری کی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان سے اڑنے والی تمام پروازوں کا باقاعدہ طور پر خبردار کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے کسی بھی شہری کو مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی یا مدینہ منورہ کی زیارت کے لیے ہرگز نہ لے کر آئیں۔
میڈیا رپورٹس کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا اپنی نوعیت کا یہ منفرد بیان پاکستان میں کورونا وزئرس کے 2 کیسز سامنے آنے کے بعد منظر عام پر آیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں عمرہ اور زیارتوں کے لیے داخلے پرعارضی پابندی عائد کی گئی تھی۔
سعودی حکام نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے حامل ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔


سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارتوں کے لیے مقدس مقامات میں داخلوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں