نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد 159

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

لاہور: پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ نوازشریف بورڈ اورکمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہ کرسکے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں