عمر اکمل معطل ، پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر 86

عمر اکمل معطل ، پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر

پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت جارح مزاج بلے باز کو معطل کیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا ، عمر اکمل پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر ہو گئے ۔29 سالہ عمر اکمل نے آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ کھیلنا تھا مگر معطلی کے بعد وہ میچ سے باہر وہ گئے ، عمر اکمل کی معطلی خود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے بھی بڑا دھچکا ہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے ۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا جسکے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں