پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ 191

پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور یہ 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

’رعد 2‘ کے تجربے کے موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی بھی موجود تھے۔ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں