مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی 141

مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی۔
اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے مختص پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ نمبر 302 میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لئے پہنچ گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جس فلیٹ میں آگ لگی وہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو الاٹ کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے وقت مریم اورنگزیب موجود نہیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں