خورشید شاہ کا وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ 152

خورشید شاہ کا وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ

عمران خان کو آٹے اور چینی کے بحران کی ذمہ داری قبول کر لینی چاہیئے اور مستعفیٰ ہو جانا چاہیئے، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی
خورشیدشاہ نے بھی عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو آٹے اور چینی کے بحران کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شا ہ کا کہنا تھا کہ عمران خان فیل ہو چکے ہیں۔ان کو آٹے اور چینی کے بحران کی ذمہ داری لینی چاہیئے اور استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ناکام ہو گئے ہیں۔اپوزیشن کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مسئلہ قومی اسمبلی میں اٹھانا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں