انتونیوگوتریس کا کرتار پور کا دورہ 180

انتونیوگوتریس کا کرتار پور کا دورہ

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کرتار پور راہداری کا دورہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونوگوتریس نے شری کرتارپورصاحب کا مختصر دورہ کیا، کرتار پور پہنچنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری ،کرتارپور کوریڈور کمیٹی کے ممبران اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پنجاب اسمبلی کے رکن سردار رمیش سنگھ اروڑھ نے گوردوارہ صاحب پہنچنے پرسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے سر پر رومالا باندھا، جس کے بعد وفد گوردوارہ صاحب میں داخل ہوا۔


کرتارپورکمیٹی کی طرف سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو گوردوراہ دربارصاحب اور کرتارپور راہداری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہیں بتایا گیا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، کرتارپورصاحب میں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ درشن کے لئے آسکتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کرتارپورصاحب میں بنائی گئی خصوصی آرٹ گیلری کمپلیکس کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور اقلیتوں کے حوالے سے اٹھائے گئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی، انہوں نے یہاں آنے والے یاتریوں کے لئے بنائے گئے لنگرخانے میں بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں