کوئٹہ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی 175

کوئٹہ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی

کوئٹہ: پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا، ترجمان سول اسپتال نے دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں مزید افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں