خدا ترکی اورپاکستان کو آباد رکھے، حمزہ علی عباسی 36

خدا ترکی اورپاکستان کو آباد رکھے، حمزہ علی عباسی

کراچی: حمزہ علی عباسی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پرکہا ہے کہ خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پر حمزہ علی عباسی نے وزیراعظم عمران خان اوررجب طیب اردوان کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی اور پاک ترک دوستی کے حوالے سے لکھا ’’پاک ترک دوستی اس حقیقت کی بہترین اور حیرت انگیز مثال ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مجھے ترک صدر اور عمران خان سے بہت امیدیں ہیں۔ خدا انہیں اپنے کام میں مخلص رکھے، ان کی رہنمائی اور مدد کرے۔ خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔‘‘

کشمیر ہمارے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے ہے، ترک صدر

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دل چھونے والا خطاب کیا اورپوری دنیا کو پاک ترک دوستی کے حوالے سے مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ ہم پاکستانیوں سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں ہمارا پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں