ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے 185

ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، ترک صدر کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے
ترک صدر طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا استقبال کیا، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے کیلئے نورخان ایئر بیس پہنچ گئے ہیں، خطے کی موجودہ صورتحال اور معیشت کے مضبوطی کیلئے ترک صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم عمران خان نے نورخان یئربیس پر خود جاکر ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، نور خان ایئربیس پر ترک صدر طیب اردوان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کل ترک صدر کو ظہرانہ دیں گے۔
ترک صدر طیب اردوان وزیراعظم عمران خان اورصدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھی ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم برادرملک ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں