فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفی نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایف بی آر چیرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ شبر زیدی نے بتایا کہ ان کی اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات ہو گئی ہے، وہ عہدہ کا مزید چارج نہیں رکھ سکیں گے۔ شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کیلئے نیا نام تلاش کرلیں۔ 47

چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے،وزیراعظم سے درخواست ہے کہ چئیرمین ایف بی آر کے لیے نیا نام تلاش کر لیں۔ شبر زیدی نے اپنے فیصلے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفی نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایف بی آر چیرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

شبر زیدی نے بتایا کہ ان کی اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات ہو گئی ہے، وہ عہدہ کا مزید چارج نہیں رکھ سکیں گے۔ شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کیلئے نیا نام تلاش کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں