فیصل آباد میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، 12 زخمی 160

فیصل آباد میں فیکٹری کی چھت گرنے سے3مزدور جاں بحق، 12 زخمی

فیصل آباد میں سمانہ پل کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی، 3 مزدور جاں بحق، 12 زخمی جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع
فیصل آباد میں سمانہ پل کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی، 3 مزدور جاں بحق، 12 زخمی جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں فیکٹری کی چھت گر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت بوائلر پھٹنے کے باعث گری ہے۔
ریسکیو ذارائع نے بتایا ہے کہ فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 مزدور جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 12 مزدوروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 12 افراد میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ علاوہ ازیں فیکٹریوں میں پیش آنے والے حادثات تو معمول کا حصہ ہیں تاہم ان سے نمٹنے کے لیے ساز و سامان کا قال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں