بھارتی فوج کی ایل اوسی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری 30

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

بھارتی فائرنگ سے2 خواتین اور 2 بچوں سمیت10 افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، بلااشتعال فائرنگ 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت10 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جندرٹ اور نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی۔

بھارتی فوج نے بھارتی ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔ بلااشتعال فائرنگ 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت10 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ پا ک فوج نے پوری شدت کے ساتھ بھارتی فوج کی جارحیت کا جواب دیا۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور بھارتی میجر سمیت3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں