اولین ترجیح غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے. عمران خان 161

اولین ترجیح غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے. عمران خان

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے. وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح پاکستان کی عوام خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی. یہ بات وزیراعظم نے حکومتی معاشی کے اجلاس کے دوران کہی جس کے دوران ٹیم نے عمران خان کو اس سلسلے میں تجاویز پیش کیں اجلاس میں عوام کے لئے اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر غور کیا گیا.
عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کابینہ کے اجلاس میں بڑے اعلان کریں گے.
دوسری جانب حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیرصدارت ہو گا جس میں عوام کوفوری ریلیف فراہم کرنے کی تجاویز پر غورہوگا جبکہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ زیرغورآئے گا. اجلاس آج سہ پہر وزیر اعظم ہاﺅس میں ہو گا، جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومتی معاشی ٹیم مہنگائی کے اعدادوشمار ، حکمت عملی پر بریفنگ دے گی.

حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز اور مہنگائی، اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کےاقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کوحکومتی اقدامات پربریفنگ دیں گے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حکمت عملی پرمشاورت ہو گی. مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بھی بات ہو گی اور میڈیا پر حکومتی بیانیے کی موثر آگاہی کا جائزہ لیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم ملکی صورتحال کے پیش نظرترجمانوں کوگائیڈ لائن دیں گے جبکہ اتحادی جماعتوں سے مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر بھی بات ہو گی.
گذشتہ روز زیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے.انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاءہر حال میں پہنچائیں، جن میں خریدنے کی سکت نہیں انہیں حکومت راشن دے گی، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، اگر غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں ہے.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں، غریب کی بہتری کے لیے ہی حکومت میں آئے ہیں، ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں