مریم نواز کی درخواست پرسماعت کرنیوالا ایک اور بینچ تحلیل 150

مریم نواز کی درخواست پرسماعت کرنیوالا ایک اور بینچ تحلیل

لاہور: بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرنے والا عدالتی بینچ تحلیل ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ کیس کی ابتدائی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ نے کی تھی تاہم بینچ تحلیل ہونے کی وجہ سے درخواست کی سماعت دوسرے بینچ کو منتقل ہوگئی تھی اور اب یہ بینچ بھی تحلیل ہوگیا ہے۔

دوسرا بینچ تحلیل ہونے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے جب کہ بینچ میں شامل دوسرے جج جسٹس طارق سلیم شیخ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں