قومی کرکٹر ناصر جمشید کو ڈیڑھ سال جیل کی سزا سنا دی گئی 169

قومی کرکٹر ناصر جمشید کو ڈیڑھ سال جیل کی سزا سنا دی گئی

نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید کو تحقیقات کے بعد سپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا تھا، جمعہ کے روز کیس کا فیصلہ سنایا گیا
قومی کرکٹر ناصر جمشید کو ڈیڑھ سال جیل کی سزا سنا دی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید کو تحقیقات کے بعد سپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا تھا، جمعہ کے روز کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سزا سنادی گئی ہے۔


ناصر جمشید کو ڈیڑھ سال جبکہ ان کے ساتھی یوسف انور کو 3 سال اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید کو تحقیقات کے بعد سپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گروپ نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ 2016ء اور پی ایس ایل2017ء ’’طے‘‘ کرنے کی کوشش کی تھی۔
اوپننگ بیسٹمین کو رقم کے عوض اوور کی پہلی دو گیندوں پر رن نہ بنانے پر راضی کیا گیا تھا۔2016ء میں ناصر جمشید نے خفیہ اہلکار کو بتایا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے چھ کھلاڑی اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔مانچسٹر کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ فی میچ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم ہونا تھی۔ناصر جمشید نے شروع میں پی ایس ایل میں رشوت کی تردید کے بعد کورٹ میں اعتراف کیا تھا۔ناصر جمشید پر گزشتہ برس پی سی بی نے کرکٹ کھیلنے پر 10 برس کی پابندی عائد کی تھی جب کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر بھی 5 ،5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں