پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیشی ٹیم 233 رنز پر ڈھیر 175

پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیشی ٹیم 233 رنز پر ڈھیر

شاہین آفریدی کے 4شکار، حارث سہیل اور عباس کی 2،2 وکٹیں
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں233 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوورز میں شاہین آفریدی نے سیف حسن کو اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا،اننگز کے دوسرے اوور میں تمیم اقبال بھی محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
کپتان مومن الحق نے نجم الحسن کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ 30 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا دوسرا شکار بن گئے، نجم الحسین شانتو وکٹ پر کچھ دیر ٹھہرنے میں کامیاب ہوئے تاہم 44 رنز بنانے کے بعد 95 کے مجموعی سکور پر محمد عباس کے کیچ آؤٹ کا شکار ہوگئے ،محمود اللہ 107 کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی کے گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں شاندار انداز میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم پویلین لوٹنے کے بعد لٹن داس 161 کے مجموعی سکور پر حارث سہیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، محمد مٹھن اور تائیجل الاسلام نے ساتویں وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے جس کے بعد تائیجل الاسلام 24 رنز سکور کرکے حارث سہیل کی گیند پر پوویلین لوٹے،روبیل حسین بھی صرف ایک رن بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے، محمد مٹھن 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد نسیم شاہ کی پہلی وکٹ بنے، ۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی کا کہنا تھا بنگلا دیش کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمارے فاسٹ بولر اہم کردار ادا کریں گے۔پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے اور یوں ڈومیسٹک کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں