شوبز کی ایک اور جوڑی کی شادی شدہ زندگی اختتام تک پہنچنے کے قریب 47

شوبز کی ایک اور جوڑی کی شادی شدہ زندگی اختتام تک پہنچنے کے قریب

شوہر مارتا پیٹتا ہے،ایک بار گلا دبانے کی بھی کوشش کی۔ گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر سے علحیدگی کے لیے خلع کا دعویٰ کر دیا
کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کر کے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر سے علحیدگی کے لیے خلع کا دعویٰ کر دیا ہے۔انہوں نے لاہور کے فیملی کورٹ میں شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کی۔صنم ماروی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ شوہر حامد علی سے 2009ء میں شادی ہوئی مگر کچھ عرصہ بعد ہی شوہر کا رویہ بدل گیا،وہ بچوں کے سامنے گالیاں دیتا اور مارتا پیٹتا ہے۔
صنم ماروی نے کہا کہ صرف بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی۔انہوں نے بھی دعویٰ کیا کہ شوہر نے مار پیٹ کے دوران ایک بار گلا دناے کی بھی کوشش کی لیکن اب مزید شوہر کے ساتھ گزارا ممکن نہیں ہے۔گلوکارہ نے شوہر سے علحیدگی کے لیے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی بھی استدعا کی۔
صنم ماوری اس سے قبل شوہر پر پڑوس میں مقیم سابق ماڈل نائرہ سے تعلقات کا الزام بھی لگا چکی ہیں۔

ہصنم ماروی نے لاہورمیں اپنے گھر کے سامنے رہنے والی سابق ماڈل نائرہ کے گھر میں گھس کر طوفان کھڑا کر دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا وہاں آنا جانا ہے۔ اس بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔نوبت پولیس تھانے تک آن پہنچی۔اس سے پہلے وہاں ہی کچھ لوگوں بھی کچھ لوگوں نے دونوں کو سمجھایا اور اس حوالے سے ثبوت سامنے آنے تک کا انتظار کا کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں