وزیر اعظم آج ملائشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے 168

وزیر اعظم آج ملائشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے جس کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور مشیران بھی شامل ہوں گے۔

عمران خان یہ دورہ اپنے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، تجارتی معاملات اور پاک ملائشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، اس دوران مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم ملائشیا میں تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں