حکومت کا چین کے لیے پروازیں آج سے بحال کرنے کا فیصلہ 174

حکومت کا چین کے لیے پروازیں آج سے بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت نے چین کے لیے معطل کیا گیا فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا جو کہ آج سے بحال ہوجائے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈویژن کے مطابق حکومت نے چین کے لیے معطل کی گئی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے آج سے پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوجائے گا۔

سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ پیر کی صبح 9 بجے چین سے ساؤدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 ارمچی سے اسلام آباد پہنچے گی، کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری کو چین کے لیے براہ راست فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کیا تھا جو کہ دو فروری تک تھا تاہم اب فضائی آپریشن پر پابندی میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں