بی آئی ایس پی فنڈز کھانے والے مزید 40 افسر بے نقاب 171

بی آئی ایس پی فنڈز کھانے والے مزید 40 افسر بے نقاب

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈز کھانے والے گلگت بلتستان کے غریب افسران کے نام سامنے آ گئے۔

بی آئی ایس پی فنڈز سے مستفید ہونے والے افسران میں گریڈ 17 سے 19 تک کے 40 افسران شامل، تمام افسران بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی سے فنڈز وصول کرتے رہے، بی آئی ایس پی فنڈزسے مستفید ہونے والے افسران میں سے زیادہ تر کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہیں جبکہ چند سیکرٹریز و عدلیہ کے چند ایک افسران بھی فنڈز کھانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے فنڈز کھانے والے افسران کی تحقیقات کیلیے باضابطہ کمیٹی تشکیل دے کر افسران سے پوچھ گچھ کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں