پارلیمان اور کچھ کرے نہ کرے صرف سود کا ہی خاتمہ کردے، علی محمد خان 170

پارلیمان اور کچھ کرے نہ کرے صرف سود کا ہی خاتمہ کردے، علی محمد خان

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے زور دیا ہے کہ موجودہ پارلیمان کچھ کرے نہ کرے صرف سود کا ہی خاتمہ کردے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ بتایاجائے ریاست مدینہ میں سود کب ختم ہوگا، سود کو تحفظ دینے والے 29 قوانین میں ترامیم لایا ہوں مگرکچھ جماعتوں کو مسئلہ ہے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے کب کہہ دیا ہم نے ریاست مدینہ بنادی؟، ہم تو ریاست مدینہ بنانے بلکہ ان کے قدموں پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان پہلا وزیر اعظم ہے جو وہ بات کرتا ہے جو محراب و منبر پر ہوتی تھی، یہ پارلیمان اور کچھ کرے یا نہ کرے صرف سود کا ہی خاتمہ کردے، سود کے خاتمے کے لئے قانون تبدیل کرنا ہوں گے۔
پی پی پی کی رکن نفیسہ شاہ نے پوچھا کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام کیوں تبدیل کیا ؟۔

علی محمد خان نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ ختم کیا جارہا ہے اور نہ ہی اس کا نام تبدیل کیا گیا ہے، بلکہ نئے پروگرام نئے نام سے شروع کئے گئے ہیں، احساس پروگرام سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں ہو گا، ہم نے پروگرام کا فنڈ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 190 ارب روپے سے زائد کر دیا ہے، ریاست مدینہ ہے ہی احساس کانام اس لئے احساس قومی پروگرام کے نیچے بہت سے پروگرام ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ بھی احساس پروگرام کے نیچے ایک پروگرام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں