ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے 223

ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی بطور بیٹنگ مینٹور تقرری کا اعلان کر دیا
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ٹورنامنٹ میں شامل فرنچائز اپنے اسٹاف اور ٹیموں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آ ئی ہے،جنوبی افریقا کے بیٹنگ لیجنڈ ہاشم آملہ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے بطور بیٹنگ مینٹور زلمی سے معاہدہ کر لیا ہے۔
چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ڈگ آؤٹ میں موجودگی سے نئے ٹیلنٹ جو بہت فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے گُر سیکھنے کو ملیں گے۔جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بلے باز اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں
ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ کے پلئیر ڈرافٹ میں بطور پلاٹینیم پلئیر رجسٹرڈ ہوئے تھے تاہم ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔ہیڈ کوچ پشاور زلمی ڈایریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ہاشم آملہ کے پشاور زلمی سے منسلک ہونے کو خوشی کا باعث قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ہاشم آملہ کی موجودگی سے جہاں بلے بازوں کو فائدہ ہو گا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔خیال رہے کہ ہاشم آملہ نے 24 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔ ہاشم آملہ نے 28 نومبر 2004 کو بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے 124 ٹیسٹ میچز میں 46.64 کی اوسط سے 9282 رنز بنائے جن میں 28 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 311 رنز ہے۔آملہ نے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2008 میں بنگلہ دیش کیخلاف کیا، 181 ون ڈے میچز میں انہوں نے 27 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8113 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں