بھارت اور افغانستان کا کرتاپورراہداری پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے کا انکشاف 173

بھارت اور افغانستان کا کرتاپورراہداری پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے کا انکشاف

دہشتگردی کا منصوبہ بھارتی ایجنسی راء اور افغانی ایجنسی این ڈی ایس نے مشترکہ طور پر بنایا ‘ پاکستانی خفینہ ایجنسیوں نے سراغ لگا لیا
کرتارپور راہداری پر مودی سرکار کا د ہشتگردی کرانے کیلئے منصوبہ بنانے کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر مودی سرکار د ہشتگردی کرانے کیلئے منصوبہ بنا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا منصوبہ بھارتی ایجنسی راء اور افغانی ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے مشترکہ طور پر بنایا گیا ۔
پاکستانی اینٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشتگردی کے منصوبے کا سراغ لگا لیا ہے۔ بھارت پاکستان میں امن و آشتی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے بھارتی حکومت اپنی ہی ریاست کو نچلے درجے کے ہندوں سمیت تمام تر مذاہب کے لوگوں کے لئے تنگ کردی گئی ہے ۔
لوگوں سے مذہبی آزادی بھی چھینی جا رہی ہے۔
تاہم پاکستان کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا ۔ اور نہ صرف پاکستان میں تمام لوگوں کو مذہبی آزادی دی بلکے بھارت میں موجود سکھ برادری کو بھی اجازت دی کے وہ آسانی سے اپنی عقیدت کے مطابق بابا گرونانک کے در کی زیارت کریں۔ تاہم یہ بات بھارت کی ہندو توا حکومت اب پاکستان میں مذہبی آزادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی ایجنسی راء اور افغانی ایجنسی این ڈی ایس نے دہشتگردی کا مشترکہ منصوبہ بندی بنائی ہے ، جس کا سراغ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے لگا کر اس کو ناکام بنا دیا ہے۔
بھارت پاکستان کے قائم کے بعد سے ہی اس طرح کی سر گرمیوں میں ملوث رہا ہے، اس سے قبل بھارتی جاسوس کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، جو اب بھی پاکستان کی حراست میں موجود ہے اور دہشتگردی کا اعتراف کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں