لاہور میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 8 افراد جاں بحق 172

لاہور میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق

لاہور میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق
لاہور: فیروزوالا کے علاقے میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے فیروزوالا میں امامیہ کالونی کے قریب نجی ڈائننگ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دیکھتے ہی دیھکتے پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لےلیا۔ آگ لگنے سے 1 خاتون اور 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اندر ایک عمارت زمیں بوس ہو گئی جبکہ ایک ملحقہ مکان کی چھت اور دیواریں گرگئیں اور دیگر مکانوں میں بھی دراڑیں پڑگئیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام ملحقہ گھروں کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔
فیکٹری کی بالائی منزل پر مزدوروں کی رہائش بھی تھی۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پاگیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں سلنڈردھماکے سے آگ لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں