الجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ 182

الجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

الجیرین فوج کا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا، 2 افراد ہلاک۔ خبر ایجنسی
لجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ۔ الجیرین فوج کا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا، 2 افراد ہلاک۔

الجیریا میں فوجی طیارہ خوفناک انداز میں دوران پرواز کریش کر گیا اور زمین پر آ گرا جس کے باعث دو افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق الجیرین آرمی کا جہاز گر کر تباہ ہوا ہے اور ابتدائی طور پر دو افراد کی ہلاکتوں سے متعلق بتایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید حقائق اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجیرین میڈیا نے بتایا ہے کہ شمال مشرق میں الجیرین آرمی کا طیارہ گر کر تباہ ہو چکا ہے جس کے باعث دو ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم تباہ حال طیارے سے متعلق ابھی تک حتمی طور پر کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ بھی پتہ نہیں چل سکا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر کتنے لوگ سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں