امریکی باسکٹ بال پلیئر پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے کہ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ تباہ ہوا جب کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ 184

ہیلی کاپٹرحادثہ،امریکی باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ ہلاک

امریکی باسکٹ بال پلیئر پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے کہ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ تباہ ہوا جب کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔
دوسری جانب معروف شخصیات کو بے برائںٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کو بےغیرمعمولی ایتھلیٹ اور قوم کا ہیروتھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ کو بے برائنٹ کی موت کی اطلاع میرے لیےخوفناک خبر ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ کوبے اوربیٹی کی ہلاکت پردل گرفتہ ہوں۔

41 سالہ کو بے برائنٹ نیشنل باسکٹ بال کے5 بارچیمپئن رہے ہیں، وہ 20 سال تک امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا حصہ بھی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں