عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے3 وزراء فارغ کردیے۔ وزیراعظم عمران خان 161

عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے3 وزراء فارغ کردیے۔ وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، جانتا ہوں کون سازشی ہے، نیا وزیراعلیٰ 20روز بھی نہیں چل سکے گا، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے3 وزراء فارغ کردیے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔
عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔ عثمان بزدار کو ہٹا کر وزیراعلی مقررکیا گیا تو وہ 20 روز بھی نہیں چل سکے گا۔ عثمان بزدار کو کسی صورت ان کے عہدے سے نہیں ہٹائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ سازشی کون ہے۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے3 وزراء فارغ کردیے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔ میرے لئے سب اراکین اسمبلی قابل احترام ہیں، پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ میں سینیئر وزیر عاطف خان سمیت 3 اہم وزرا کو مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ کے خلاف بغاوت کے جرم میں کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔سینیئر صوبائی وزیر عاطف خان، وزیر صحت شہرام تراکئی اور وزیر مال و ریونیو شکیل احمد سے ان کے قلمدان واپس لے لئے ہیں، یہ تینوں اب کابینہ کا حصہ نہیں اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
بیوروکریسی بھی سیاسی نمائندوں کا احترام کرے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آٹا اور گندم کے بحران اور بحران میں ملوث افراد کا بھی علم ہے، بہتر ہوگا کہ سب اپنے خود کو ٹھیک کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں