پاکستان کوجیت کیلئے 142رنز کا ہدف 239

پاکستان کوجیت کیلئے 142رنز کا ہدف

تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 142رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جسے اس کے اوپنرز تمیم اقبال اور محمد نعیم نے درست ثابت کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے71رنز جوڑے،تمیم اقبال39رنز بنا کر محمد رضوان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے ، لٹن داس بھی 12رنز بنا کر شاداب خان کی جانب سے اپنی ہی گیند پر بہترین فیلڈنگ کے نتیجے میں رن آؤٹ ہوگئے ،محمد نعیم بھی43رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے ،حارث رؤف نے عفیف حسین کو کلین بولڈ کرکے اپنی پہلی انٹر نیشنل وکٹ حاصل کی ، شاہین آفریدی نے سومیا سرکار کو کلین بولڈ کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم میں احسان علی اور حارث رؤف ڈیبیو کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں (کپتان) بابراعظم، محمد حفیظ ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم ، شاداب خان ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں