امریکا ایران کشیدگی،امریکا نے نئے کمانڈر کو قتل کرنے کی دھمکی 181

امریکا ایران کشیدگی،امریکا نے نئے کمانڈر کو قتل کرنے کی دھمکی

امریکا کی القدس فورس کے نئے کمانڈر کو قتل کرنے کی دھمکی
کہ اگر القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کیا تو ان کا حال بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران کی گفتگو
امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کیا تو ان کا حال بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے جنرل اسماعیل قاآنی کو القدس فورس کا نیا کمانڈر جنرل مقرر کیا جنہوں نے اپنے پیش رو قاسم سلیمانی کی پالیسوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
برین نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنرل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کرنے کی پالیسی جاری رکھی تو ان کا حال بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔برین نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے بہت پہلے واضح کر دیا تھا کہ اگر کسی نے امریکیوں کو یا امریکا کے مفادات کو نقصان پہنچایا تو اس سےسختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں