پاک بنگلہ دیش ٹی20 میچ کی وجہ سے سکولوں میں 2 چھٹیوں کا اعلان 178

پاک بنگلہ دیش ٹی20 میچ کی وجہ سے سکولوں میں 2 چھٹیوں کا اعلان

دو دن شہر کے سکولوں میں 11بجے چھٹی دی جائے گی،قذافی اسیڈیم کے اردگرد واقع سرکاری اور نجی سکولز میں مکمل چھٹی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث قذافی اسیڈیم کے اردگرد 2 کلومیٹر کے علاقے میں واقع سرکاری اور نجی سکولز میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے جمعہ اور ہفتے کو سکولوں میں جلدی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دو دن شہر کے سکولوں میں 11بجے چھٹی دی جائے گی۔
جب کہ قذافی اسیڈیم کے اردگرد 2 کلومیٹر کے علاقے میں واقع سرکاری اور نجی سکولز میں مکمل چھٹی ہو گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں