سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، وزیرخارجہ 188

سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑنے یاجنوبی ایشیا میں چپقلش کے خطے کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے اور جو چیزہمارے مفاد میں ہے ہم اس پرعمل پیرا رہیں گے، سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ٹرمپ نے دورہ پاکستان پرآمادگی کا اظہار کی، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں