بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 227

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا خصوصی طیارہ لاہور لینڈ کرگیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میجز کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ بنگلہ دیشی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت 33 سالہ محمود اللہ کرینگے۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں