پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریزاورپاکستان سپر لیگ 5 کیلئے ٹیکٹوں کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع 200

پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریزاورپاکستان سپر لیگ 5 کیلئے ٹیکٹوں کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ شائقین کی بڑی تعداد نجی کوریئر کمپنی کی برانچز سے ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہے۔پاکستانیوں نے دنیا کے سب سے جنونی کرکٹ مداح ہونے کا ثبوت دے دیا، پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے ٹیکٹوں کی آن لائن سیل شروع ہوتے ہی صرف 1 گھنٹے کے اندر جنرل اسٹینڈز کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت پیر کی رات سے شروع ہوگئی۔

پی ایس ایل کی کم سے کم ٹکٹ 500 روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 6000 روپے مقرر کی گئی۔خیال رہے گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے رکھے گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ایلیمنٹری رائونڈ، کوالیفائر اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتیں دوگنی رکھی جائے گی جب کہ پی سی بی ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے اعلامیہ آج جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ شائقین تمام آن لائن ٹکٹیں www.yayvo.com سے خرید سکیں گے جس کا آغاز پیر کی رات سے ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں