گوگل فون ایپ میں کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیا جا سکتا ہے 75

گوگل فون ایپ میں کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیا جا سکتا ہے

نئی اے پی کے فائل کےتجزیے سےمعلوم ہوا ہے کہ گوگل کی اپنی فون ڈائلر ایپ میں جلد ہی بِلٹ اِن کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیا جا سکتا ہے۔یہ دریافت پکسل فون کے لیے فون ایپ کے تازہ ترین ورژن کے کوڈ کے تجزیے سے معلوم ہوئی ہے۔ریکارڈنگ کے لیے گوگل کال کے انٹرفیس میں نیا آئیکون، لے آوٹ ، کال بٹن اور دوسرے ریسورسز بھی پیش کرے گا۔
ماضی میں اینڈروئیڈ 6 مارش میلو تک کال ریکارڈنگ کا فیچر سٹاک گوگل فون ایپ میں شامل رہا ہے۔اس کے بعد بھی یہ فیچر شامل رہا ہے لیکن اس کے لیے کافی محنت کرنا پڑتی تھی۔ اینڈروئیڈ 9 میں اسے بالکل ختم کر دیا گیا تھا۔بہت سی فون ساز کمپنیاں جیسے شومی اپنے فون میں کال ریکارڈنگ کا فیچر شامل کرتی ہیں۔ شومی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کی یورپ میں فروخت ہونے والی ڈیوائسز میں کمپنی کی ایپس کی بجائے گوگل کی فون اور میسجز ایپ شامل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں