امریکی ایئربیس پر ایرانی حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے 179

امریکی ایئربیس پر ایرانی حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے

عراق میں عین الاسد ایئربیس پر ایرانی حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئےپینٹاگون نے ایرانی حملے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی تردید کی تھی، تاہم 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ امریکن میڈیا۔ پینٹاگون نے ایرانی حملے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی تردید کی تھی، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

سی این این نے پینٹاگون کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ عین الاسد ایئربیس پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جانی نقصان سے متعلق مسلسل حوصلہ افزاء بیانات کے باوجود ایرانی حملے میں 11 افراد بری طرح زخمی ہوئے تھے۔
جمعرات کو عراق اور شام میں داعش کے خلاف سرگرم عمل ایک امریکی فوجی اتحاد نے بتایا کہ اگرچہ عین الاسد ایئربیس پر ایرانی حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا تھا تاہم متعدد افراد دھماکے کی وجہ سے متاثر ہوئے اور زخمی بھی۔ایک امریکی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے میں حاضر سروس 11 فوجی زخمی ہوئے تھے۔ ترجمان پینٹاگون نے بھی ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، اس ضمن میں ترجمان پینٹاگون جوناتھن کا کہا ہے کہ انہوں نے ریکارڈ درست کر لیا ہے، ان کو زخمیوں سے متعلق آج ہی اطلاع موصول ہوئی ہے اور سیکرٹری دفاع کے دفتر کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں اس پر فوراََ ایک بیان جاری کیا جائے۔ یاد رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی ایئربیس پر حملہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے جذبے سے کیا تھا جسے امریکی ڈرون نے بغداد ایئرپورٹ پر نشانہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں