الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔ 167

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 318 ارکان اسمبلی و سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے زرتاج گل،عامر لیاقت، فواد چوہدری،عامر کیانی،برجیس طاہرہ،نور الحق قادری،فرخ حبیب اور پرویز اشرف کی رکنیت معطل کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 70 اورسینیٹ کے 12 اراکین کی رکنیت، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ اسمبلی 40، کے پی کے اسمبلی 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ممبران کی رکنیت معطل کی۔

جن ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وفاقی وزیرنورالحق قادری، صداقت عباسی، عامر کیانی، ثناءاللہ مستی خیل، فرخ حبیب ،راجا ریاض، طارق بشیر چیمہ ،عامر لیاقت حسین،عالمگیرخان ،عبدالقادر پٹیل، برجیس طاہر اور راجا پرویزاشرف شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں