چیف مائیکروسافٹ بھی بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف بول پڑے 185

چیف مائیکروسافٹ بھی بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف بول پڑے

نیویارک میں منعقد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو ستیا ناڈیلا نے بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جو بھی ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے۔

سی ای او مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال بھارت میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے اچھی نہیں ہے تاہم امید کی جاسکتی ہے کہ بھارتی مہاجرین خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارت کی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں کسی بنگلادیشی مہاجر کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ ٹیکنالوجی سے متعلق بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ’انفو سس‘ کا سی او او کوئی بنگلادیشی مہاجر بنے۔

واضح رہے بھارت میں شہرت سے متعلق مسلم مخالف متازع قانون منظور ہونے کے بعد بھارت بھر میں احتجاج جاری ہے جس میں اب تک 50 کے قریب جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ بھارت کی متعدد ریاستیں اس قانون کو ماننے سے انکار کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں