بارشوں اور برف باری سے آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں 41 افراد جاں بحق 143

بارشوں اور برف باری سے آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں 55 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

بارشوں اور برف باری کے دوران آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں مختلف حادثات میں 55 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ ہو گئے، وادی نیلم میں سرگن کے مقام پر 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں. آزاد کشمیر کی وادی نیلم، لیپا، کیل ، مظفر آباد، نکیال میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، شدید برف باری کے دوران وادی نیلم میں 5 مقامات پر برفانی تودے گرنے سے ایک بچی سمیت 14 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے.
مالاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی اضلاع باجوڑ، خیبر، مہمند، اورکزئی اور وزیرستان میں بھی برف باری جاری ہے راجن پور اور سکھر میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کے دوران ژوب، پشین اور خانو زئی میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ سریاب میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے.
کوژک ٹاپ پر 20 کلومیٹر کے علاقے میں کوئٹہ چمن شاہراہ سے برف صاف کر دی گئی ہے اور 3 روز سے بند شاہراہ ابتدائی مرحلے میں ون وے لائٹ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں چوتھے روز بھی برف باری جاری ہے، تمام زمینی رابطے منقطع ہونے کے باعث شہریوں اور انتظامیہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے پاراچنار میں برف باری کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہو گیا ہے اور وسطی کرم میں آمد و رفت کے راستے بھی بند ہو گئے ہیں. شمالی وزیرستان کی وادی رزمک میں ہونےوالی برف باری دیکھنے کے لیے سیاح وادی میں پہنچ رہے ہیں تاہم سہولتیں نہ ہونے کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں